اسلامی حکومتوں کا خاتمہ!

قیامت کے نزدیک اسلامی حکومتوں کے ختم ہو جانے پیشن گوئی تو موجود ہے

ایسے لگتا ہے جیسے یہ پیشن گوئی پوری ہو چکی؛ کیونکہ بد عمل، سخت دل مسلمان کا دل بھی اہل غ. زہ کی اس حالت پر پگلے بغیر نہیں رہ سکے گا.
ستاون ملک خاص کر ارض مقدسہ کے اردگرد بسنے والے ترقی یافتہ ممالک کے حکمرانوں کی خاموشی یہ بتا رہی ہے کہ یہ حکمران در حقیقت کفا-ر کی پیداوار ہی ہیں جملہ ملکوں کے حریتی رہنماؤں کا قلع قمع ہونا بھی اس بات کو ثابت کرتا ہے

جہاں تک عوام کی بات ہے تو کروڑوں مسلمانوں کا دل آج بھی اہل غز. ہ کے لیے خون کے آنسو روتا ہے کیا عرب کیا عجم… ان کا بائیکاٹ کرنا، آواز اٹھانا دعاؤں میں یاد رکھنا، درد و کرب میں مبتلا رہتے ہوئے کچھ بھی نا کر پانا ان کی بے بسی کو ظاہر کرتا ہے.

مجھے ایک عزیزیہ نے بتایا جو کہ یورپ میں مقیم ہیں کہ ہم ایک دعوت پر گئے وہاں عربی خاتون بھی موجود تھیں اسرا. ئیلی پروڈکٹ دیکھ کر وہ آپے سے باہر ہو گئی اور سب کو جھاڑ دیا کسی کی جرات نہ ہو سکی دعوت میں بوتل کو ہاتھ لگانے کی.

اللہ کرے حالات مسلمانوں کے حق میں ہوں
جب مطیع و فرماں بردار حکومتیں در حقیقت قوم و مذہب کی دشمن ہیں تو یقین جانیے ایسے لگتا ہے جن ملکوں کی حکومتیں ختم ہو چکی وہیں سے تحریکیں اٹھے گی جن کو دنیا باغی سمجھے گی جبکہ وہ ظالموں کے لیے گلے کی ہڈی بن کر  ان کا سانس روکے گے.

فرحان رفیق قادری عفی عنہ