جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ مرزے انجینئر کا فرقہ یوٹیوب اور گوگل پہ قائم ہے ، تو سوچنے کی بات ہے اگر گوگل اور یوٹیوب نہ ہوتے تو اسلام کا تو پتا نہیں کیا بننا تھا۔🤔

جبکہ مرزا صاحب ! یہ جو قرآن مجید آپ تک پہنچا ہے ، بابا جی امام بخاری ، باباجی امام مسلم ، باباجی امام ترمذی ، باباجی امام نسائی اور باباجی امام ابن ماجہ رحمہم اللہ کی کتابیں آپ تک پہنچی ہیں ، یہ سب ہمارے بابوں نے گوگل و یوٹیوب کے بغیر ہم تک پہنچائی ہیں ، اور پھر ہمارے علماء کی ایمانداری اور صحیح دین پھیلانے کا جذبہ تو دیکھو کہ انہوں نے اُمت کی آسانی کیلئے اِن کتبِ مبارکہ کے ترجمے بھی کردئیے تاکہ تمہارے جیسے عربی نہ جاننے والے بھی آسانی سے دین کو سیکھ سکیں ۔
ہمارے اسلاف نے جو دنیا کے کونے کونے تک دین کا پیغام پہنچایا اور اسلام پھیلایا ، یہ سب گوگل و یوٹیوب کے بغیر کیا ۔ اب تم جیسا اٹھ کر اِن علماء و بزرگوں پر زبان طعن دراز کرے تو اس سے بڑی احسان فراموشی کوئی نہیں ۔

✍🏻ارسلان احمد اصمعی قادری
4/4/25ء