🛑مستند حـقائق بمع حوالہ جات: شہباز حکومت کی فلسـ … ـطین کے ساتھ شرمناک غداری
فلسـ … ـطین کاز سے ہمدردی رکھنے والے ہر پاکستانی اور ہر ایکشن گروپ کے لیے انتہائی اہم
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سفارتی محاذ وہ واحد محاذ ہے جہاں پر پاکستانی عوام اب بھی اپنی حکومت سے فلسـ … ـطین کے لیے کسی کردار کی توقع رکھتے ہیں۔ مگر اس ہفتے منظر عام پر آنے والی ایک قرارداد نے اس بات کو بے نقاب کیا ہے کہ مزاحـمت کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے میں عرب حکومتیں اکیلی نہیں، حکومت پاکستان بھی اس میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے۔ اس قرارداد نے ایک ایسے وقت میں فلسـ … ـطینی مزاحــمت پر وار کیا ہے جب امریـ.ـکا، ازرائیل، عرب ممالک، اور فلسـ … ـطینی اتھارٹی مزاحمت کے خلاف اکھٹے ہو چکے ہیں اور غـ … ـزہ کی مکمل تباہی کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
چونکہ اس قرارداد کے حوالے سے مستند معلومات آسانی سے میسر نہیں تھیں اور زیادہ زور صرف ‘‘امریکی جیوش کانگریس‘‘ کی ایک پریس ریلیز پر رہا، لہذا اصل حقائق پر ابھی تک کھل کر بات نہیں ہوئی ہے اور جو لوگ اس معاملے کو ہلکا بنا کر پیش کرنا چاہتے ہیں ان کو ایک موقع ہاتھ آگیا ہے کہ یہ کہہ کر اس غداری پر پردہ ڈال دیں کہ یہ محض ‘‘امریکی جیوش کانگریس‘‘ کا پروپگینڈا ہے۔
📌 ہماری اس پوسٹ میں موجود تفصیلات کے لیے ’’امریکی جیوش کانگریس‘‘ کی پریس ریلیز کو یا کسی بھی تیسرے ذریعے کو استعمال نہیں کیا گیا بلکہ ہم نے براہ راست مذکورہ قرارداد، اس کے مختلف مسودوں، سابقہ قراردادوں، اقوام متحدہ کے متعلقہ سیشن کی سرکاری تفصیلات، اور اس کی ریکارڈنگز کا تفصیلی جائزہ لیا ہے۔
🌐 1۔۔۔۔ قرارداد کا پس منظر
📌 اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل کے 58 ویں اجلاس میں 2 اپریل 2025 کو پیش کی گئی
📌 قرارداد نمبر A/HRC/58/L.30/Rev.1
📌 عنوان: 𝐇𝐮𝐦𝐚𝐧 𝐫𝐢𝐠𝐡𝐭𝐬 𝐬𝐢𝐭𝐮𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧 𝐢𝐧 𝐭𝐡𝐞 𝐎𝐜𝐜𝐮𝐩𝐢𝐞𝐝 𝐏@𝐥𝐞𝐬𝐭𝐢𝐧𝐢𝐚𝐧 𝐓𝐞𝐫𝐫𝐢𝐭𝐨𝐫𝐲, 𝐢𝐧𝐜𝐥𝐮𝐝𝐢𝐧𝐠 𝐄𝐚𝐬𝐭 𝐉𝐞𝐫𝐮𝐬@𝐥𝐞𝐦, 𝐚𝐧𝐝 𝐭𝐡𝐞 𝐨𝐛𝐥𝐢𝐠𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧 𝐭𝐨 𝐞𝐧𝐬𝐮𝐫𝐞 𝐚𝐜𝐜𝐨𝐮𝐧𝐭𝐚𝐛𝐢𝐥𝐢𝐭𝐲 𝐚𝐧𝐝 𝐣𝐮𝐬𝐭𝐢𝐜𝐞 (مقبوضـ.ـہ فلسـ … ـطینی علاقے، بشمول مشرقی یروثـ … ـلم، میں انسانی حقوق کی صورتحال، اور احتساب اور انصاف کو یقینی بنانے کی ذمہ داری۔)
📌 پاکستان نے اسلامی تعاون تنطیم (او آئی سی) کے تمام رکن ممالک (سوائے البانیا) کی نمائندگی کرتے ہوئے یہ قرارداد پیش کی۔
📌 قرارداد کے دو مسودے ہیں۔ پہلے مسودے میں ترمیم کی گئی اور ترمیم شدہ مسودہ منظور ہوا۔ واضح رہے کہ ترمیم پیش کرنے والے کسی ایک ملک کا نام سامنے نہیں آیا ہے بلکہ مسودے پر بات چیت کے بعد او آئی سی کے رکن ممالک کی جانب سے مجموعی طور پر ترمیم کی گئی۔
🌐 2۔۔۔۔ مزاحـمت پر سفارتی وار
📌 اس قرارداد میں ازرائیل کی مذمت کے ساتھ ساتھ حمـ … ـاس اور فلسـ … ـطینی مزاحـ … ـمتی گروپس کو نشانہ بنایا  گیا ہے اور اس طرح ظالم اور مظلوم کو ایک صف میں کھڑا کر دیا گیا ہے۔
⚫ شق نمبر 32: ازرائیلی شہری علاقوں کی طرف راکٹ حمـ.ـلوں کی مذمت
⚫ شق نمبر 33: سات اکـ … ـتوبر کی مذمت (یعنی معرکـ.ـہ طوفـ … ـان الاقصـ … ـی کی مذمت)
📌 مزاحـمتی کاروائیوں اور معرکـ.ـہ طوفـ … ـان الاقصـ … ـی کی مذمت شامل کرنا کوئی مجبوری نہیں تھی، نہ ہی قراردادوں کے لیے ایسا کوئی ضابطہ موجود ہے جو لازم کرتا ہو کہ قابـ.ـض آبادکار اور اپنی زمین کی آزادی کے لیے لڑنے والوں کو برابر کھڑا کیا جائے۔ بلکہ یہ چیز انصاف کے اصولوں کے قطعاً خلاف ہے۔ اسی لیے سات اکـ … ـتوبر سے اب تک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی دونوں میں امریکـ.ـا اور اسـ … ـرائیل کی مسلسل کوششوں کے باوجود کوئی قرارداد بھی حمـ … ـاس کی، راکٹ حـ.ـملوں کی، یا سات اکـ … ـتوبر کی مذمت میں پاس نہیں ہو سکی ہے۔ جنرل اسمبلی میں اس کے لیے جب ترمیم لائی گئی تو اس کو کافی حمایت نہیں ملی۔ اور سلامتی کونسل میں ایسی قراردادوں کو روس اور چین نے ویٹو کر دیا۔ مگر اب نـ … ـازی اسـ … ـرائیل کی وہی خدمت او آئی سی کے مسلمان ممالک  نے اپنے ہاتھوں سے سر انجام دی ہے۔
📌 واضح رہے کہ حمـ … ـاس نے شہریوں کا قتـ.ـل عام نہیں کیا، بلکہ یہ اسـ … ـرائیلی فوج کی ایک جـ.ـنگی حکمت عملی ’’حنیبعل ڈائیریکٹو‘‘ (𝐇𝐚𝐧𝐧𝐢𝐛𝐚𝐥 𝐃𝐢𝐫𝐞𝐜𝐭𝐢𝐯𝐞) کا نتیجہ تھا جس کے تحت اگر کوئی اسـ … ـرائیلی دشمن کے ہاتھوں اغوا ہو رہا ہو تو اُس کو بچانے کے لیے ایسی کارروائی کی جا سکتی ہے جس میں خود اس کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہو۔ اس حکمت عملی کے استعمال کا اعتراف اسـ … ـرائیلی فوجی بھی کر چکے ہیں اور اس وقت کے وزیر دفاع یواو گالانـ … ـٹ نے بھی اس کا اعتراف کیا۔
📌 یہ دونوں شقیں، 32 اور 33 پہلے مسودے میں بھی شامل تھیں اور دوسرے یعنی منظور شدہ مسودے میں بھی انہیں بغیر کسی ترمیم کے شامل رکھا گیا۔

۔🌐 3۔۔۔۔ بین الاقوامی، غیر جانبدار اور آزاد تحقیقاتی میکانزم (IIIM) بنانے سے گریز
📌 قرارداد کے پہلے مسودے میں ایک international, impartial and independent mechanism (IIIM) (بین الاقوامی، غیر جانبدار اور آزاد میکانزم) بنانے کا فیصلہ شامل تھا جو فلسـ … ـطین کے علاقے میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جرائم پر تحقیق کرتا، چاہے کسی فریق کی طرف سے ہوں، اور ان کے خلاف قانونی کاروائی میں تعاون دیتا (IIIM کو خود کوئی قانونی کاروائی کرنے کا اختیار نہیں ہوتا مگر ’’کیس فائلز‘‘ تیار کر کے سہولت کاری کا اختیار ہوتا ہے۔)
📌 قرارداد کے پہلے مسودے کی ⚫ شق نمبر 46 میں اس میکانزم کو قائم کرنے کا فیصلہ تھا (یہ محض تجویز نہیں تھی) جبکہ ⚫ شقیں 47 تا 51 بھی اسی میکانزم کے حوالے سے تھیں۔
📌 ہیومن رائٹس کونسل کا فلسـ … ـطین کے لیے ایک IIIM بنانا ایک اہم اقدام ہوتا۔ اس سے پہلے اقوام متحدہ یہ کام شـ.ـام اور میانمار (روہنگیا مسلمانوں کے لیے) کر چکی ہے۔
📌 مگر دوسرے اور حتمی مسودے میں ⚫ شقیں 47 تا 51 نکال دی گئیں اور ⚫ شق نمبر 46 میں اس میکانزم کو خود قائم کرنے کے بجائے، ترمیم کر کے اس کی جگہ جنرل اسمبلی سے درخواست شامل کر دی گئی کہ وہ یہ میکانزم ’’قائم کرنے پر غور کرے۔‘‘
۔🌐 4۔۔۔۔ اس میکانزم (IIIM) کی شقیں کیوں نکالی گئیں؟
📌 اس کی وضاحت او آئی سی کے رکن ممالک کی حکومتوں کے ذمہ ہے۔ مگر قرارداد پر ووٹ کے موقع پر یورپی یونین کے ممبر بلغاریہ نے اس حوالے سے جو کہا وہ نظر انداز نہیں کیا جا سکتا:
’’مجھے اجازت دیجیے کہ میں اس بات کی تعریف کروں کہ (مسودے پر) بات چیت کے دوران تعمیری رویہ اختیار کیا گیا، خصوصاً اس حوالے سے کہ یورپی یونین کی جانب سے اٹھائے گئے کچھ تحفظات کو تسلیم کیا گیا اور کچھ ایسی چیزوں کو برقرار رکھنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی گئی جن کو مزید تجزیے کی ضرورت ہے۔‘‘
یہ واضح ہے کہ یہاں مراد اسی میکانزم کی شقوں سے ہے کیونکہ یہ واحد ترمیم ہے جو قرارداد میں کی گئی۔
🌐 5۔۔۔۔ کیا ہیومن رائٹس کونسل IIIM بنا سکتی ہے؟ اس کی قراردادیں non-binding ہیں۔
📌 یہ بات درست ہے کہ اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل کی قراردادیں non-binding ہیں (رکن ممالک پر ان کی پابندی قانونی طور پر لازم نہیں)۔ مگر ان قراردادوں کے نتیجے میں مختلف ادارے مثلاً تحقیقاتی کمیشن اور آزاد تحقیقاتی میکانزم قائم ہو سکتے ہیں جو اقوام متحدہ کے اندر کام کرتے ہیں۔
📌 مثال کے طور پر میانمار کے لیے IIIM بالکل اسی طرح ہیومن رائٹس کونسل کی قرارداد نمبر 39/2 سے قائم ہوا۔
🌐 6۔۔۔۔ کیا سفارتی مجبوری کی وجہ سے اس کو تسلیم کر لینا چاہیے؟
📌 مزاحـ … ـمت کی مذمت اور IIIM کی شقیں نکالنے کے باوجود، یورپی یونین کے 9 رکن ممالک جو اس وقت ہیومن رائٹس کونسل میں شامل ہیں، ان میں سے 7 نے قرارداد کے حق میں ووٹ نہیں دیا۔ نیز اگر قرارداد منظور کروانے کے لیے درکار ووٹوں کو دیکھا جائے تو 47 رکنی ہیومن رائٹس کونسل میں او آئی سی کے 14 ارکان موجود ہیں۔ ان میں سے اگر کچھ اسـ … ـرائیل نواز ممالک حمایت نہ بھی کریں تو تقریباً ایک درجن غیر مسلم ممالک ایسے ہیں جن کی حمایت کا امکان ہے مثلاً چین، ویتنام، جنوبی افریقہ، کیوبا، اور لاطینی امریـ.ـکا کے ملک۔ اور اگر درکار تعداد موجود نہیں ہے تو قرارداد منظور نہیں ہو گی، مگر اس بنیاد پر فلسـ … ـطین کی جدوجہد آزادی کی پیٹھ میں چھرا نہیں گھونپا جا سکتا۔
🌐 7۔۔۔۔ شہباز حکومت نے اب تک کیا وضاحت کی ہے؟
📌 ورازتِ خارجہ کی وضاحت کے تین نکات ہیں:
۔۔۔ یہ او آئی سی کی مشترکہ قرارداد ہے۔
۔۔۔ قرارداد فلسـ … ـطین کی طرف سے منظوری کے بعد پیش کی جاتی ہے۔
۔۔۔  قرارداد سے IIIM کو مکمل طور پر نہیں نکالا گیا بلکہ جنرل اسمبلی کو اس پر غور کرنے کے لیے ریفر کر دیا گیا ہے۔

ساتھ ہی یہ لکھا گیا ہے کہ پاکستان کی اسـ … ـرائیل کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہے اور اس کے مفادات کو مدنظر رکھنے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔
📌 ان تین باتوں کی حقیقت:
1️⃣ پاکستان اقوام متحدہ میں او آئی سی کا نمائندہ نہیں ہے۔ پاکستان کا مشن وہاں ملکی پالیسی اور قائد اعظم کے وژن کی نمائندگی کرتا ہے۔ پاکستان ہیومن رائٹس کونسل میں او آئی سی کا کوآرڈینیٹر ملک ہے۔ مگر اس کی یہ حیثیت ملکی پالیسی پر خط تنسیخ نہیں کھینچ سکتی۔ حکومت واضح کرے کہ اس کی فلسـ … ـطین کی مزاحـ … ـمت کے بارے کیا پالیسی ہے۔
2️⃣ اقوام متحدہ میں فلسـ … ـطین کی نمائندگی پی ایل او (PLO) کرتی ہے جو اسـ … ـرائیل کو تسلیم کر چکی ہے اور جس کا چئیرمین محمود عباس ہے۔ فلسـ … ـطینی اتھارٹی، جس کی حکومت نے اسـ … ـرائیل کے ساتھ ’’سیکیورٹی تعاون‘‘ جاری رکھا ہوا ہے اور اسـ … ـرائیل کی دست راست ہے، وہ پی ایل او کے تحت کام کرتی ہے۔ اس صورتحال میں پی ایل او کی حیثیت فلسـ … ـطینیوں کے نمائندوں کی نہیں بلکہ استعمار کی مسلط کردہ کٹھ پتلیوں کی ہے جن کی منظوری کسی اقدام کا جواز نہیں بن سکتی۔
3️⃣ ہیومن رائٹس کونسل کے ذریعے میکانزم نہ بنانا اور جنرل اسمبلی سے اس پر غور کی درخواست کرنا۔ اگر یہ واقعتاً یورپی یونین یا امریـ.ـکی ایما پر کیا گیا ہے تو یہ او آئی سی کو نسل کشـ … ـی اور نسلی تطہیر میں شریک جرم بناتا ہے۔
آخری اضافی نکتہ بے بنیاد ہے کیونکہ اسـ … ـرائیل کے مفادات کے لیے دباؤ ہمیشہ کسی دوسرے ملک سے آتا ہے۔ فلسـ … ـطین کی مزاحـ … ـمت کو نشانہ بنانا اور نـ … ـازی اور وحشی صـ … ـہیونی مجرم کے برابر اس کو لا کر کھڑا کرنا اسـ … ـرائیل کے مفادات کا ہی تحفظ ہے۔
🛑🛑🛑 ایسے میں جب امریـ.ـکا اور اسـ … ـرائیل غـ … ـزہ کو صفحۂ ہستی سے مٹانے کے لیے تیار ہیں اور مزاحـ … ـمت کے ہتھیاروں پر فلسـ … ـطینی اتھارٹی اور عرب ممالک بھی وار کر رہے ہیں، او آئی سی کی طرف سے مزاحـ … ـمت کی کاروائیوں اور معرکـ.ـہ طوفـ … ـان الاقصـ … ـی کی مذمت فلسـ … ـطین اور مسجد اقصـ … ـی سے بدترین غداری ہے۔
🛑🛑🛑 پاکستانی اپنی حکومت سے بہت زیادہ توقعات نہیں رکھتے۔ سفارتی محاذ پر اگر حکومت مؤثر کردار ادا نہیں کر سکتی تو فلسـ … ـطین اور غـ … ـزہ کو نقصان پہنچانے کا ذریعہ نہ بنے۔
🛑🛑🛑 او آئی سی کے رکن ممالک کے عوام کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ بائیکاٹ اور انفرادی کوششوں سے آگے بڑھ کر اپنی حکومتوں سے جواب طلبی کریں اور سفارتی محاذ پر ایسی غداری کے معاملے میں جرات نہ پیدا ہونے دیں۔
🛑🛑🛑 حکومت کو مزاحـ … ـمت کے حوالے سے موقف فوری طور پر واضح کرنا چاہیے اور اس کے لیے تمام سیاسی کارکنوں، سوشل میڈیا ایکٹوسٹس، اور فلسـ … ـطین سے ہمدردی رکھنے والوں کو آواز بلند کرنی چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اہم حوالے:
دوسرا (منظور شدہ) مسودہ: https://digitallibrary.un.org/record/4079486
پہلا مسودہ: https://digitallibrary.un.org/record/4079447
ہیومن رائٹس کونسل پورٹل – مسودے اور تفصیلات: https://hrcmeetings.ohchr.org/HRCSessions/RegularSessions/58/Pages/resolutions.aspx
متعلقہ اجلاس کی ریکارڈنگ: https://webtv.un.org/en/asset/k19/k19uzknq60
وزارت خارجہ کا وضاحتی بیان: https://mofa.gov.pk/press-releases/statement-by-the-spokesperson-regarding-the-recently-adopted-human-rights-council-hrc-resolution-on-the-occupied-palestinian-territories?mission=statements
میانمار IIIM (آزاد تحقیقاتی میکانزم): https://iimm.un.org/en/un-reports-and-resolutions
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریر: رزم گاہیں
(سینیئر مشتاق احمد خان)