پاکستان کے تمام مکاتب فکر کے مفتیان کرام کے نام کھلا خط
پاکستان کے تمام مکاتب فکر کے مفتیان کرام کے نام کھلا خط
موضوع: “Abraham Accords” کے فتنے کے خلاف (سعودی فتوی کونسل کی طرز پر) متفقہ شرعی موقف کی اشد ضرورت۔
محترم علمائے کرام!
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
امتِ مسلمہ کو درپیش فکری چیلنجز میں سے ایک خطرناک فتنہ(Abraham Accords) ہے۔ یہ اسلامی عقائد کو مسخ کرنے، اسرائیل کی ناجائز ریاست کو تسلیم کروانے اور ختمِ نبوت کے تصور کو کمزور کرنے کی ایک منظم سازش ہے۔ اس حوالے سے سعودی عرب کی مستقل فتویٰ کمیٹی (فتویٰ نمبر 19402) نے اس کی واضح تردید کی ہے، جس کے اہم نکات یہ ہیں:
– اسلام ہی واحد دین بر حق ہے، دیگر ادیان منسوخ ہو چکے ہیں۔
– تورات و انجیل میں تحریف ہو چکی ہے۔
– اسلام کی حقانیت کو نظر انداز کر کے دیگر ادیان کے ساتھ اتحاد کی دعوت قبول کرنا کفر کے مترادف ہے۔
– اس کی تائید یا اس میں شرکت حرام ہے۔
علمائے پاکستان کا فریضہ!
اجتماعی فتویٰ: تمام مکاتبِ فکر متفقہ فتویٰ جاری کریں۔
عوامی آگاہی: مدارس، جامعات اور خطباء اس فتنے کے خطرات سے عوام کو باخبر کریں۔
علمی ردِ عمل: تحریری و تقریری میدانوں میں اس نظریے کی واضح تردید کی جائے۔
خاموشی کا نتیجہ!
اگر علمائے کرام نے اب آواز نہ اٹھائی، تو یہ خاموشی مستقبل میں ارتداد اور سازشوں کا راستہ ہموار کرے گی۔ پاکستانی قوم آپ کی راہنمائی کی منتظر ہے۔
طالب دعا: مسعود اختر ہزاروی