کتاب الوضوء (الطہارہ) باب 34 حدیث نمبر 178
۱۷۸ – حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُنْذِرٍ أَبِي يَعْلَى الثورِي عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَنَفِيَّةِ قَالَ قَالَ عَلَى كُنتُ رَجُلًا مَدَاء فَاسْتَحْيَيْتُ أَنْ أَسْأَلَ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَمَرْتُ الْمِقْدَادَ بْنَ الْأَسْوَدِ فَسَأَلَهُ ، فَقَالَ فِيهِ الْوُضُوءُ . وَرَوَاهُ شُعْبَةُ عَنِ الْأَعْمَشِ.
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں قتیبہ بن سعید نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں جریر نے حدیث بیان کی از الأعمش از منذر ا بو یعلی الثوری از محمد بن الحنفیہ وہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کہا: میں ایسا شخص تھا، جسے مذی بہت آتی تھی، پس مجھے حیاء آئی کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے متعلق سوال کروں تو میں نے المقداد بن الاسود سے کہا کہ وہ آپ سے سوال کریں تو آپ نے فرمایا: اس میں وضوء ہے۔ اس حدیث کو شعبہ نے بھی الاعمش سے روایت کیا ہے۔
اس سے پہلی دو حدیثوں میں پاخانے کے راستے سے کسی چیز کے خارج ہونے کا ذکر تھا، جس سے وضوء ٹوٹ جاتا ہے اور اس حدیث میں پیشاب کے راستہ سے کسی چیز کے خارج ہونے کا ذکر ہے جس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے اور باب کے عنوان میں ذکر تھا کہ جس راستہ سے بھی کوئی چیز خارج ہو اس سے وضوء ٹوٹ جائے گا۔
اس حدیث کی تخریج اور شرح کے لیے صحیح البخاری : ۱۳۲ ملاحظہ فرمائیں۔