کتاب الوضوء (الطہارہ) باب 42 حدیث نمبر 192
٤٢ – بَابُ مَسْحِ الرَّأْسِ مَرَّةً
سر کا مسح ایک بار کرنا
اس باب میں یہ بیان کیا ہے کہ سر کا مسح صرف ایک بار کیا جائے گا’ باب سابق میں یہ بیان کیا تھا کہ ایک چلو پانی سے کلی کی جائے اور ناک میں پانی ڈالا جائے اور اس باب میں ایک بار سر کے مسح کا ذکر ہے اور یہ دونوں باب وضوء کے ارکان پر مشتمل ہیں اس لیے باہم متناسب ہیں۔
۱۹۲- حدثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا وهَيْبٌ قَالَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ يَحْيَى، عَنْ أَبِيهِ قَالَ شَهِدْتُ عَمْرَو بْنَ أَبِي حَسَنٍ ، سَأَلَ عَبْدَ اللهِ بن زَيْد عَنْ وُضُوْءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَدَعَا بِتَوْرِ مِنْ مَّاءٍ فَتَوَضًا لَهُمْ ، فَكَفَا عَلَى يَدَيْهِ فَعَسَلَهُمَا ثَلَانا، ثمَّ ادْخَلَ يَدَهُ فِي الْإِنَاءِ فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ وَاسْتَنشَر ثَلَانَّا بِثَلَاثِ غرَفَاتٍ مِنْ مَاءٍ ، ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ فِی الْإِنَاءِ ، فَعَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ فِي الْإِنَاءِ فَغَسَلْ يَدَيْهِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ، ثُمَّ ادْخَلَ يَدَهُ فِي الْإِنْبَاءِ فَمَسَحَ بِرَأْسِهِ فَأَقْبَلَ بِيَدَيْهِ وَأَدْبَرَ بِهِمَا،ثم ادْخَلَ يَدَهُ فِي الْإِنَاءِ ، فَعَسَلَ رِجْلَيْهِ.
امام بخاری روایت کرتے ہیں : ہمیں سلیمان بن حرب نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں وہیب نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں عمرو بن یحیی نے حدیث بیان کی از والد خود انہوں نے کہا: میں عمرو بن ابی حسن کے پاس تھا انہوں نے حضرت عبدالله بن زید رضی اللہ عنہ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے وضوء کے متعلق سوال کیا، انہوں نے پانی کا تسلا ( بڑا برتن ) منگایا، پھر ان کے سامنے وضوء کیا پھر اس تسلے کو اپنے دونوں ہاتھوں پر انڈیل،ا پھر دونوں ہاتھوں کو تین بار دھویا، پھر اپنا ہاتھ پانی کے برتن میں ڈالا پھر تین چلو پانی لے کر تین بار کلی کی اور تین بار ناک میں پانی ڈالا پھر اپنا ہاتھ پانی کے برتن میں ڈالا پس اپنے چہرے کو تین بار دھویا پھر اپنا ہاتھ پانی کے برتن میں ڈالا پس اپنے دونوں ہاتھوں کو دو بار کہنیوں تک دھویا پھر اپنا ہاتھ برتن میں ڈالا پس اپنے سر کا مسح کیا، پس اپنے دونوں ہاتھوں کو آگے سے پیچھے لے گئے، پھر پیچھے سے آگے لائے پھر اپنے ہاتھ کو برتن میں ڈالا پس اپنے دونوں پیروں کو دھویا۔
وَحَدَّثَنَا مُوسَى قَالَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ قَالَ مَسَحَ رَأْسَهُ مَرَّةٌ۔
اور ہم کو موسیٰ نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہم کو وہیب نے حدیث بیان کی وہ بیان کرتے ہیں : انہوں نے ایک بار سر کا مسح کیا۔
اس حدیث کی تخریج اور شرح کے لیے صحیح البخاری : ۱۸۵ اور صحیح البخاری : ۱۴۰ کا مطالعہ فرمائیں۔