کتاب الوضوء (الطہارہ) باب 46 حدیث 200
۲۰۰- حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ عنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعَا بِإِنَاءٍ مِنْ مَاءٍ ، فَأَتِيَ بِقَدَحٍ رَحْرَاحٍ فِيهِ شَيْءٍ مِنْ مَاءٍ فَوَضَعَ أَصَابِعَةَ فِيهِ قَالَ أَنَسٌ فَجَعَلْتُ اَنْظُرُ إِلَی الْمَاءِ يَنْبِعُ مِنْ بَيْنِ أَصَابِعِهِ ، قَالَ أَنَسٌ فَحَزَرْتُ مَنْ توضَّا مِنْهُ مَا بَيْنَ السَّبْعِينَ إِلَى الثَّمَانِينَ.
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں حماد نے حدیث بیان کی از ثابت از حضرت انس رضی اللہ عنہ کہ بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی کا برتن منگایا تو ایک کشادہ پیالہ لایا گیا، جس میں تھوڑا سا پانی تھا، آپ نے اس میں اپنی انگلیاں رکھ دیں، حضرت انس نے کہا: میں اس پانی کی طرف دیکھ رہا تھا، جو آپ کی انگلیوں سے ابل رہا تھا، حضرت انس نے کہا: میں نے اندازہ کیا، جن لوگوں نے اس پانی سے وضوء کیا ان کی تعداد ستر سے اسی تک تھی۔
اس حدیث کی تخریج اور شرح صحیح البخاری: 169 میں ملاحظہ فرمائیں۔