فَصَبَّ عَلَيۡهِمۡ رَبُّكَ سَوۡطَ عَذَابٍ – سورۃ نمبر 89 الفجر آیت نمبر 13
sulemansubhani نے Thursday، 24 July 2025 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
فَصَبَّ عَلَيۡهِمۡ رَبُّكَ سَوۡطَ عَذَابٍ ۞
ترجمہ:
پھر آپ کے رب نے ان پر عذاب کا کوڑا برسایا
الفجر : ١٣۔ ١١ میں فرمایا : ان لوگوں نے شہروں میں بہت سرکشی کی۔ پھر ان شہروں میں بہت دہشت گردی کی۔ پھر آپ کے رب نے ان پر عذاب کا کوڑا برسایا۔
عذاب کے کوڑے کا معنی
ان لوگوں سے مراد عاد، شمود اور فرعون ہیں، انہوں نے ظلم ڈھانے اور سرکشی کرنے میں حد سے تجاوز کیا، پھر انہوں نے بہت دہشت گردی کی اور حد سے زیادہ لوگوں کو اذیت پہنچائی، تب اللہ تعالیٰ نے ان پر عذاب کا کوڑا برسایا، عذاب کے کوڑے سے مراد ہے : ان پر بہت شدید عذاب نازل کیا، کیونکہ ان کے نزدیک کوڑے مارنا بہت سخت سزا ہوتی تھی۔
القرآن – سورۃ نمبر 89 الفجر آیت نمبر 13