أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَالۡاَرۡضِ وَمَا طَحٰٮهَا ۞

ترجمہ:

اور زمین کی قسم ! اور جس نے اس کو پھیلایا

الشمس : ٦ میں فرمایا : اور زمین کی قسم اور جس نے اس کو چھپایا۔

اس آیت میں ” طحھا “ کا لفظ ہے، یہ ” الطحو “ سے بنا ہے، اور یہ ” الدحو “ کی مثل ہے، اس کا معنی بھی پھیلانا ہے، جیسے اس آیت میں فرمایا :

وَالْاَرْضَ بَعْدَ ذٰلِکَ دَحٰہَا۔ ( النازعات ٣٠) اور آسمان کو بنانے کے بعد زمین کو پھیلایا۔

یعنی زمین کا مادہ پہلے بنایا، پھر آسمانوں کو بنایا اور ان کو ہم وار کیا، اس کے بعد زمین کو پھیلایا۔

القرآن – سورۃ نمبر 91 الشمس آیت نمبر 6