سیلاب، مزارات اولیاء اقر فکری مغالطہ
🌸داتا علی ہجویری، غوث پاک🌸 : Ek👁️Nazar
مزار والے بابے سیلاب🌊 سے کیوں نہیں بچاتے…❓
🕋1941ءخانہ کعبہ میں جب مُوسلا دھار بارشوں کی وجہ سے سیلاب آگیا اور مطاف و حجر اسود بھی سیلاب کی زد میں آیا ہوا تھا۔
❓کیا اللہ پاک خانہ کعبہ کی حفاظت پر قادر نہیں تھا ؟
معاذاللہ ۔
🕋خانہ کعبہ میں بت رکھے گئے ،ان کی پوجا کی گئی.
❓کیا اللہ پاک اپنے گھر کو بتوں و شرک سے پاک کرنے کی
طاقت نہیں رکھتا تھا ؟معاذاللہ
⛰️غزوہ احد میں تمام نبیوں ،فرشتوں ،ولیوں کے سردار،اللہ کے محبوب مبارک کو زخم آیا ،آپ کا دانت مبارک متاثر ہوا.
❓کیا اللہ پاک اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو
اس سے بچانے کی طاقت نہیں رکھتا تھا ؟
🪨طائف کے سفر پر وہاں کے لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر پتھر برسائے ،آپ کا خون مبارک نکل آیا ،
حالانکہ پتھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کلمہ پڑھتے ہیں ،پتھروں کا کلمہ پڑھنا حدیث سے ثابت ہے۔
❓کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کی عطا سے
خود کو محفوظ رکھنے کی طاقت نہیں رکھتے تھے ؟
⚔️حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ پر عین حالت نماز میں قاتلانہ حملہ ہوا جس کے سبب آپ شہید ہوگیے ۔
❓کیا حضرت عمر رضی اللہ عنہ اللہ پاک کی عطا سے
خود کو بچانے کی طاقت رکھتے تھے یا نہیں ؟
⚔️حضرت علی رضی اللہ عنہ پر قاتلانہ حملہ ہوا
اور زہر آلود تلوار سے ہوا.
❓حضرت علی رضی اللہ عنہ اپنی حفاظت کیوں نہ کر سکے ؟معاذاللہ
⚔️میدان کربلا میں جناب عالیشان امام حسین رضی اللہ عنہ اور آپ کے ساتھیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے اور آپ اپنے رفقاء سمیت شہید ہوئے ،ان کا مقام و مرتبہ تمام اولیاء و کئی صحابہ سے بلند تر ہے ۔
❓کیا یہ خود کو بچانے و اپنے ساتھیوں کو ظلم سے
محفوظ رکھنے میں ناکام ہوئے ؟ معاذاللہ ۔
بنی اسرائیل نے کئی انبیاء کرام کو شہید کیا
جو قرآن سے ثابت ہے۔یہ خود کو کیوں نہیں بچاسکے ؟
معاذاللہ
🌸جناب یوسف علیہ السلام کو کنویں میں ڈالا گیا ؟
جناب یوسف علیہ السلام کو جیل میں ڈالا گیا
❓تو ان کی روحانی طاقت کام کیوں نہ آئی ؟ معاذاللہ
🌸حضرت ابراہیم علیہ السلام کو آگ میں ڈالا گیا
لیکن یہاں آگ اللہ کے حکم سے صرف ٹھنڈی نہیں ہوئی بلکہ سلامتی والی بھی بن گئی کہ اگر صرف ٹھنڈی ہوتی تو
ٹھنڈک جناب ابراہیم علیہ السلام کو نقصان پہنچاتی ۔
🕋📿اولیاء کے دشمنو..!
یہ سب اللہ عزوجل کی تدبیر و تقدیر و حکمتیں ہیں l۔
کہیں تو انبیاء کے سردار زخمی ہوئے ،
کہیں کسی نبی علیہ السلام کو جیل میں ڈالا گیا
کہیں انبیاء شہید ہوئے ؟
کہیں صحابہ خلفائے راشدین شہید ہوئے تو
کہیں امام حسین رضی اللہ عنہ اپنے رفقاء سمیت اپنے رب کی رضا پر راضی رہتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے۔
🕋اللہ پاک جب چاہتا ہے تو اپنی مخلوق کی مدد کے لئے
اپنی ہی مخلوق میں سے کسی کو مقرر فرما کر طاقت سے نواز کر اپنے نیک بندوں کی مدد فرماتا ہے ، غزوہ بدر میں چند سو کی ہزار سے زائد کے مقابلے میں مدد نازل نازل فرماتا ہے اور جب چاہتا ہے تو آزمائش میں ڈالتا ہے اور بہت کچھ تکالیف ہماری کرتوت کے سبب ہمارے سامنے ظاہر فرماتا ہے ۔
لہذا ان باتوں کا تم جواب دو تو شاید وہی ہمارا جواب ہوگا کہ علی ہجویری داتا صاحب لاہور کو کیوں نہیں بچا سکے ۔
جاہلو! کرامت برحق ہے، مگر یہ اللہ کی عطا ہے نہ کہ
ولی کی مرضی۔ کیا تمہیں آصف برخیا کا قرآنی واقعہ معلوم نہیں ۔قدرتی آفات پر اولیاء کرام پر اعتراض کرنا محض لاعلمی اور جہالت ہے۔
مدد و نصرت کے بے شمار منصوص واقعات و شواہد پیش کرسکتا ہوں ،طوالت کے خوف کے پیش نظر اسی پر اکتفاء کر رہا ہوں ۔ اگر ہدایت مقدر ہوئی تو اتنا کافی ہے ۔
✍️مفتی محمد اظہر مدنی
دار الافتاء فیضان شریعت فاونڈیشن ،لاہور
03214061265