مرزا جہنمی اور جیو نیوز
مرزا محمد علی جہلمی عدالتی و قانونی طریقے سے رہائی پا کر گھر پہنچ گئے ہیں۔ اللہ انہیں ہدایت عطا کرے اور وہ امت میں مزید تقسیم کا سبب نہ بنیں۔
اس سارے معاملے میں جیو نیوز اور اس کے دین بے زار اینکرز کا مکمل فریق بن کر اس کیس کی رپورٹنگ کرنا بلکہ یک طرفہ حمایت کرنا معنی خیز ہے۔ مرزا کی گرفتاری، عدالتوں میں شنوائی اور رہائی تک جیو نیوز کے اینکرز نے علماء کرام، اسلامی نظریاتی کونسل اور مرزا مخالف فکر کے حاملین کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا۔ کیا بطور میڈیا گروپ یہ جانب داری درست ہے؟ دین بے زار اینکر عمر چیمہ اور اعزاز سید نے اس حساس مسئلہ پر تبصرے کے لیے مرزا کے مد مقابل کسی مرد عالم کو سنا؟ جس طاہر اشرفی HCD کو انہوں نے سُنا یا اس کی رائے لی، وہ تو قصاب کے پھٹے کے نیچے موجود وہ بھوکا کلبِ آوارہ ہے جیسے آج اس قصاب سے بوٹی نہ ملی تو کل دوسری دوکان پر نظر آئے گا۔
یہ ملک جسے اسلامی جمہوریہ پاکستان کہا جاتا ہے، اس کے سرکاری و غیر سرکاری ادارے مکمل طور پر دین بے زار ہو چکے ہیں، الا ماشاء اللہ۔ یہی وجہ ہے کہ کتابی آئین اور حقیقی پاکستان، دونوں ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہو چکے ہیں۔
محمد افتخار الحسن رضوی
12 دسمبر 2025
#IHRizvi