اِنَّ اِلٰى رَبِّكَ الرُّجۡعٰىؕ – سورۃ نمبر 96 العلق آیت نمبر 8
sulemansubhani نے Sunday، 14 December 2025 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اِنَّ اِلٰى رَبِّكَ الرُّجۡعٰىؕ ۞
ترجمہ:
بیشک آپ کے رب کی طرف ہی لوٹنا ہے
العلق : ٨ میں فرمایا : بیشک آپ کے رب کی طرف ہی لوٹنا ہے۔
یعنی جب ابوجہل آخرت میں پہنچے گا تو اسے اپنے تکبر اور سرکشی کی سزا مل جائے گی۔
القرآن – سورۃ نمبر 96 العلق آیت نمبر 8