کتاب الغسل باب 4 حدیث 255
٢٥٥- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مِخوَلِ بْنِ رَاشِدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِاللَّهِ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُفْرِغْ عَلَى رَأْسِهِ ثَلَاثًا.
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن بشار نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں غندر نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی از مخول بن راشد از محمد بن علی از حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم سر پر تین بار پانی ڈالتے تھے۔
اس حدیث کی تخریج اور شرح صحیح البخاری: ۲۵۴ میں ہوگئی ہے۔
یہ حدیث شرح صحیح مسلم : ۶۵۰ – ج ۱ ص ۱۰۲۲ پر مذکور ہے۔