٢٦٣- حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ ابِي بَكْرِ بْنِ حَفْصٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كُنتُ اغْتَسِلُ انَا وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ مِنْ جَنَابَةٍ ، وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِم عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ مِثْلَهُ.

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابو الولید نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی از ابی بکر بن حفص از عروه از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا وہ بیان کرتی ہیں کہ میں اور رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم ایک برتن سے پانی لے کر غسل جنابت کرتے تھے،  اور از عبدالرحمان بن القاسم از والد خود از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اس کی مثل مروی ہے ۔

اس حدیث کی شرح کے لیے صحیح البخاری : ۲۵۰ کا مطالعہ فرمائیں۔