۲۷۳ – وَقَالَتْ كُنْتُ أَغْتَسِلُ آنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ ، نَعْرِفُ مِنْهُ جَمِيعًا.

اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک برتن سے پانی لےکر غسل کرتے تھے ہم اکٹھے چلو میں پانی لیتے تھے۔

اس حدیث کی تخریج اور شرح صحیح البخاری: ۲۵۰ میں گزر چکی ہے، وہاں اس کا عنوان تھا: مرد کا اپنی بیوی کے ساتھ غسل کرنا اور یہاں بالوں میں خلال کے باب میں اس حدیث کو ذکر کیا ہے اور اس حدیث کی اس باب کے ساتھ کوئی مناسبت نہیں ہے ۔