کتاب الغسل باب 27 حدیث 288
۲۷ – بَابُ الْجُنُبِ يَتَوَضَّا ثُمَّ يَنَاهُ
جنبی وضوء کرے، پھر سوجاۓ
اس سے پہلے باب میں جنبی کے سونے کا ذکر تھا اور اس باب میں یہ ذکر ہے کہ وہ وضوء کر کے سوئے۔
۲۸۸- حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدالرَّحْمَنِ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ النَّبِيُِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَنَامَ وَهُوَ جُنب ،غَسَلَ فَرْجَهُ، وَتَوَضَّا لِلصَّلوةِ .
امام بخاری روایت کرتے ہیں : ہمیں یحیی بن بکیر نے حدیث بیان کی وہ کہتے ہیں : ہمیں لیث نے حدیث بیان کی از عبیداللہ بن ابى جعفر از محمد بن عبدالرحمان از عروه از حضرت عائشه رضی اللہ عنہا وه بیان کرتی ہیں کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم سونے کا ارادہ کرتے اور آپ جنبی ہوتے تو اپنی شرم گاہ کو دھوتے اور نماز کا وضوء کرتے ۔
اس حدیث کی تخریج صحیح البخاری : ۲۸۶ میں گزر چکی ہے وہاں اس کا عنوان تھا: جب جنبی غسل سے پہلے وضوء کرلے تو اس کا گھر میں ہونا اور یہاں اس کا عنوان ہے : جنبی وضوء کرے پھر سوجائے۔