کتاب الغسل باب 27 حدیث 289
۲۸۹ – حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةٌ ، عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِاللهِ قَالَ اسْتَفْتى عُمَرُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ايَنَامُ اَحَدُنَا وَهُوَ جُنب؟قَالَ نَعَمْ، إِذَا تَوَضَّاً.
امام بخاری روایت کرتے ہیں : ہمیں موسیٰ بن اسماعیل نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں جویریہ نے حدیث بیان کی از نافع از عبدالله وه بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمر نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: آیا ہم میں سے کوئی شخص سوسکتا ہے، جب وہ جنبی ہو؟ آپ نے فرمایا: ہاں! جب وہ وضوء کرلے۔
اس حدیث کی تخریج اور شرح صحیح البخاری: ۲۸۷ میں گزر چکی ہے وہاں اس کا عنوان تھا: جنبی کا سونا اور یہاں اس کا عنوان ہے: جنبی وضوء کرے پھر سوجائے۔