کتاب الغسل باب 27 حدیث 290
۲۹۰- حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ انَّهُ قَالَ ذَكَرَ عُمَرُ بْنَ الْخَطَّابِ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّهُ تُصِيبُهُ الْجَنَابَةُ مِنَ اللَّيْلِ ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّاً وَاغْسِلْ ذَكَرَكَ ، ثُمَّ نم۔.
امام بخاری روایت کرتے ہیں : ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں امام مالک نے خبر دی از عبداللہ بن دینار از حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما انہوں نے بیان کیا کہ حضرت عمر بن الخطاب نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کیا کہ وہ رات کو جنبی ہوجاتے ہیں؟ تو ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم وضوء کرو اور اپنے آلہ کو دھولو، پھر سوجاؤ۔
اس حدیث کی تخریج اور شرح صحیح البخاری : 287 میں گزرچکی ہے، وہاں اس کا عنوان تھا: جنبی کا سونا اور یہاں اس کا عنوان ہے: جنبی وضوء کرے، پھر سوجائے۔