۹ – بَابُ غَسْلِ دَمِ الْمَحِيضِ

حیض کے خون کو دھونا

ان دونوں بابوں میں مناسبت ظاہر ہے۔

۳۰۷- حَدَّثَنَا عَبْدُ للَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ أَخْبَرَنَا  مَالِكٌ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ، عَن أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ أَنَّهَا قَالَتْ سَالَتِ امْرَأَةٌ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَارَسُولَ اللہ ارَأَيْتَ إِحْدَانَا إِذَا أَصَابَ ثَوْبَهَا الدَّمُ مِنَ الْحَيْضَةِ كَيْفَ تَصْنَعُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَصَابَ ثوْبَ إِحْدَاكُنَّ الدَّمُ مِنَ الْحَيْضة فَلْتَقْرُصُهُ ثُمَّ لِتَنْضحْهُ بِمَاءٍ ، ثُمَّ لِتُصَلَّى فِيهِ.

امام بخاری روایت کرتے ہیں : ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا : ہمیں امام مالک نے خبر دی از ہشام از فاطمه بنت المندر از حضرت اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہما وہ بیان کرتی ہیں کہ ایک عورت نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا،  اس نے کہا: یارسول اللہ ! یہ بتائیے کہ جب ہم میں سے کسی ایک کے کپڑے پر حیض کا خون لگ جائے تو وہ کیا کرے؟ تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کسی ایک کے کپڑے پر حیض کا خون لگ جائے تو وہ اس کو کھرچے، پھر اس کو پانی سے دھوئے، پھر اس میں نماز پڑھے۔

یہ حدیث صحیح البخاری: ۲۲۷ میں گزرچکی ہے وہاں اس کا عنوان تھا: خون کا دھونا اور یہاں اس کا عنوان ہے: حیض کے خون کو دھونا