١٤ – بَابُ غُسْلِ الْمَحِيضِ

حیض میں غسل کرنا

اس باب میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ عورت حیض سے طہارت حاصل کرنے کے لیے اسی طرح غسل کرے گی جس طرح جنابت سے طہارت حاصل کرنے کے لیے غسل کرتی ہے البتہ اس میں حیض کے خون کی بدبو زائل کرنے کے لیے اس جگہ خوشبو لگائی جائے گی۔

٣١٥- حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ قَالَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا مَنْصُورٌ عَنْ أَمهِ ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ امْرَأَةٌ مِّنَ الْأَنْصَارِ قَالَتْ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَيْفَ اَغْتَسِلُ مِنَ الْمَحِيضِ ؟ قَالَ خُذِى فِرْصَةٌ مُمَسَّكَةٌ ، فَتَوَضَّنِی ثَلَاثا. ثُمَّ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِسْتَحْيَاء فَأَعْرَضَ بِوَجْهِهِ ، أَوْ قَالَ تَوَضَّئى بِهَا . فَاخَذْتُها فَجَذَبْتُهَا، فَأَخْبَرْتُهَا بِمَا يُرِيدُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسلم نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں وہیب نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں منصور نے حدیث بیان کی از والده خود از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہ انصار کی ایک عورت نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: میں حیض سے کس طرح غسل کروں؟ آپ نے فرمایا: مشک کا ٹکڑا لے کر اس سے تین مرتبہ طہارت حاصل کرو پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حیاء سے اپنا چہره دوسری طرف پھیرلیا یا آپ نے فرمایا: اس سے طہارت حاصل کرو، پھر میں نے اس کو پکڑکر اپنی طرف کھینچا اور اس کو بتایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی کیا مراد ہے۔

اس حدیث کی شرح صحیح البخاری : ۳۱۴ میں ملاحظہ فرمائیں۔