کتاب الحیض باب 27 حدیث نمبر 329
۳۲۹- حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ قَالَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ طَاوَسِ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاس قَالَ رُخِصَ لِلْحَائِضِ أنْ تُنْفِرَ إِذَا حَاضَتْ .
اطراف الحدیث : ۱۷۵۵-1760
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں معلی بن اسد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں وہیب نے حدیث بیان کی از عبدالله بن طاؤس از والد خود از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما انہوں نے بیان کیا کہ حائض کو یہ رخصت دی گئی ہے کہ جب اسے حیض آجائے تو وہ قافلہ کے ساتھ روانہ ہوجائے۔
حدیث مذکور کے رجال کا تعارف
(۱) معلی بن اسد یہ ۲۱۹ ھ میں فوت ہو گئے تھے
(۲) وہیب بن خالد ،یہ بصریوں میں اثبت مشائخ تھے
(۳) عبداللہ بن طاؤس یہ ۱۳۲ھ میں فوت ہوگئے تھے، معمر نے کہا: میں نے ابن طاؤس جیسا فقیہ کوئی نہیں دیکھا اور ان کے والد طاؤس بن کیسان الیمانی الحمیری فرزندان فارس میں سے ہیں، ان سے زیادہ کوئی حدیث کو اچھی طرح نہیں پڑھتا تھا وہ ۱۱۰ ھ کے کچھ سال اوپر فوت ہوگئے تھے۔
اس حدیث میں بیان کیا گیا ہے کہ عذر کی وجہ سے طواف وداع ساقط ہوجاتا ہے اس میں حدیث : ۳۲۹ کی وضاحت ہے۔