۱۹ – بَابٌ إِذَا أَصَابَ ثَوْبُ الْمُصَلِّي امْرَأَتَهُ إِذَا سَجَدَ

جب نمازی کا کپڑا سجدہ میں اس کی بیوی پر پڑجائے

اس باب کا مقصد یہ ہے کہ جب نمازی کا کپڑا سجدہ میں اس کی بیوی پر لگ جائے تو آیا اس کی نماز فاسد ہوگی یا نہیں؟ اور ظاہر حدیث سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس کی نماز فاسد نہیں ہوگی۔

۳۷۹ – حدثنا مُسَدَّدٌ، عَنْ خَالِدٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ الشَّيْبَانِيُّ، عَنْ عَبْدِاللهِ بن شَدَادٍ، عَنْ ميْمُونَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي وَأَنَا حذاءہ ، وَأَنَا حَائِضَ ، وَرُبَّما أَصَابَنِي ثَوْبُهُ إِذَا سَجَدَ قَالَتْ وَكَانَ يُصَلِّي عَلَى الخمرة۔

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی از خالد انہوں نے کہا: ہمیں سلیمان بن شیبانی نے حدیث بیان کی از عبدالله بن شداد از حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا وہ بیان کرتی ہیں کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ رہے تھے اور میں آپ کے بالمقابل تھی اس وقت میں حائض تھی، بعض مرتبہ جب آپ سجدہ کرتے تو آپ کا کپڑا مجھ پر پڑجاتا اور آپ مصلے (جانماز ) پر نماز پڑھ رہے تھے۔۔

اس حدیث کی شرح صحیح البخاری : ۳۳۳ میں گزرچکی ہے وہاں اس حدیث کا کوئی عنوان قائم نہیں کیا تھا۔