کتاب الصلوۃ باب 25 حدیث نمبر 387
٢٥ – بَابُ الصَّلوةِ فِي الْخِفَافِ
موزے پہن کر نماز پڑھنا
اس سے پہلے باب میں جوتے پہن کر نماز پڑھنے کا حکم بیان کیا گیا تھا اور اس باب میں موزے پہن کر نماز پڑھنے کا حکم بیان کیا گیا ہے اور جوتوں اور موزوں میں یہ مناسبت ہے کہ دونوں پیروں کو ڈھانپ لیتے ہیں۔
۳۸۷ – حَدَّثَنَا آدَمُ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنِ الْأَعْمَشِ قَالَ سَمِعْتُ إِبْرَاهِيمَ يُحَدِثُ عَنْ هَمَّامِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ رَأَيْتُ جَرِيرَ بْنَ عَبْدِاللهِ بَالَ ثُمَّ تَوَضَّاً، وَمَسَحَ عَلى خفَيْهِ، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى، فَسُئِلَ فَقَالَ رَأَيْتُ النَّبِی صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَنَعَ مِثْلَ هَذَا، قَالَ إِبْرَاهِيمُ فَكَانَ يُعْجِبُهُمْ لِاَنَّ جَرِيرًا كَانَ مِنْ اخِرِ مَنْ أَسْلَم۔
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں آدم نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی از الاعمش، انہوں نے کہا: میں نے ابراہیم سے سنا وہ ھمام بن الحارث سے حدیث بیان کرتے ہیں انہوں نے کہا: میں نے حضرت جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا، انہوں نے پیشاب کیا، پھر وضوء کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا، پھر انہوں نے کھڑے ہوکر نماز پڑھی، پس ان سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا: میں نے دیکھا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی طرح کیا تھا۔ ابراہیم نے کہا: محدثین کو یہ حدیث اس لیے پسند تھی کہ حضرت جریر آخر میں اسلام لائے تھے۔