۱۰۷ – بَابٌ إِذَا صَلَّى  إِلَى فِرَاشِ فِيهِ حَائِضٌ

جب کسی شخص نے ایسے بستر کی طرف نماز پڑھی جس پر کوئی حائض عورت ہو

  اس باب میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ جب کوئی شخص ایسے بستر کی طرف نماز پڑھے جس میں کوئی حائض عورت ہو تو اس کی نماز جائز ہے مکروہ نہیں ہے۔

٥١٧ – حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ قَالَ اَخْبَرَنَا هُشَيْم عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادِ بْنِ الْهَادِ قَال أَخْبَرَتُنِي خَالَتِى مَيْمُونَةٌ بِنْتُ الْحَارِثِ قَالَتْ كَان فِرَاشِي حِيَالَ مُصَلَّى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم فَرُبَّمَا وَقَعَ ثَوْبُهُ عَلَيَّ وَأَنَا عَلَى فِرَاشِي۔

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عمرو بن زرارہ نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں ہشیم نے خبر دی از الشیبانی از عبدالله بن شداد بن الھاد،  انہوں نے کہا: مجھے میری خالہ حضرت میمونہ بنت الحارث رضی اللہ عنہ  نے خبر دی کہ میرا بستر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مصلے کے برابر ہوتا تھا اور بعض اوقات آپ کا کپڑا مجھ پر لگ جاتا اور میں اپنے بستر پر ہوتی تھی۔

اس حدیث کی شرح صحیح البخاری : ۳۳۳ میں گزر چکی ہے وہاں اس حدیث کا باب بغیر عنوان کے تھا۔