کتاب مواقیت الصلوۃ باب 9 حدیث نمبر 536
٥٣٦ – حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِاللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَان قَالَ حَفِظْنَاهُ مِنَ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّب، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ إِذَا اشْتَدَّ الْحَرُّ فَابْرِدُوا بِالصَّلوةِ، فَإِنَّ شِدَّةَ الْحَرِ مِن فَيْحٍ جَهَنَّم۔
جامع المسانيد لابن الجوزی: ۴۷۵۸ مكتبة الرشد ریاض 1426ھ
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں علی بن عبداللہ نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہم نے اس کو زہری سے یاد رکھا ہے از سعید بن المسیب از حضرت ابوهريره رضی اللہ عنہ از نبی صلی اللہ علیہ وسلم، آپ نے فرمایا: جب گرمی شدید ہو تو نماز کو ٹھنڈے وقت میں پڑھو کیونکہ گرمی کی شدت جہنم کے جوش سے ہے۔
اس حدیث کی شرح کے لیے صحیح البخاری: ۵۳۳ کا مطالعہ فرمائیں۔