۵۳۷ – وَاشْتَكتِ النَّارُ إِلَى رَبِّهَا ، فَقَالَتْ يَا رَبِّ اكَلَ  بَعْضٍى بَعْضًا فَاذِنَ لَهَا بِنَفْسَينِ نَفَسٍ في الشَّتَاءِ ، وَنَفَسِ فِي الصَّيْفِ ، فَهُوَ اشَدُّ مَا تَجِدُون مِنَ الْحَرِ، وَأَشَدُّ مَا تَجِدُونَ مِنَ الزَّمْهَرِيرِ۔(طرف الحدیث : 3260)

اور دوزخ نے اپنے رب سے شکایت کی: اے میرے رب! میرے بعض اجزاء نے بعض کو کھالیا تو اللہ نے اس کو دو سانس لینے کی اجازت دی ایک سانس سردی میں اور ایک سانس گرمی میں سو یہ وہ ہے جو تم شدید گرمی پاتے ہو اور یہ وہ ہے جو تم شدید سردی پاتے ہو۔

صحیح مسلم: 617، الرقم المسلسل : 1375، مسند الحمیدی: 942 السنن الكبرى للنسائی: 1488، المنتقی : ۱۵۶ مسند ابو یعلی :۵۸۷۱ صحیح ابن خزیمہ: 319، سنن بیہقی ج ا ص 437، صحیح ابن حبان : ۷۴۶۲ ، شرح السنتہ: ۳۶۱، مصنف ابن ابی شیبہ ج 13 ص ۱۵۸ سنن دارمی: ٬۲۸۴۶ مسند احمد ج ۲ ص ۲۳۸ طبع قدیم مسند احمد : ۷۲۴۷ – ج 12 ص ۱۸۹ مؤسسة الرسالة بیروت، جامع المسانيد لابن الجوزی : ۴۷۵۷ مکتبة الرشد ریاض ۱۴۲۶ھ)

جہنم کے سرد اور گرم طبقوں میں منافات کا نہ ہونا

اس حدیث میں مذکور ہے کہ شدید سردی جہنم کے زمھریر سے ہے اس حدیث پر یہ اشکال ہے کہ جہنم میں تو آگ ہے وہاں سخت ٹھنڈا طبقہ کیسے ہوگا؟ اس کا جواب یہ ہے کہ اس میں کوئی منافات نہیں ہے جہنم کے ایک حصہ میں آگ ہے اور دوسرے حصہ میں زمہریر ہے دوسرا جواب یہ ہے کہ آگ اور زمہریر کا جمع نہ ہونا دنیا میں ہے اور آخرت میں ان کا جمع ہونا ممکن ہے اور امور آخرت کو امور دنیا پر قیاس نہیں کیا جاسکتا ہے۔

اس حدیث میں مذکور ہے کہ دوزخ کے بعض اجزاء نے بعض دوسر نے اجزاء کو کھالیا اس میں بھی کوئی استعاد نہیں ہے کیونکہ دوزخ کی آگ دوزخیوں کے گوشت اور ان کی ہڈیوں کو کھالے گی اور حدیث میں ہے: جو شخص شراب پینے پر اصرار کرتا ہوا مرگیا تو دوزخیوں کا خون اور پیپ اس شخص کا مشروب ہوگیا۔ (عمدۃ القاری ج ۵ ص 35 – 34 دار الکتب العلمیة بیروت 1421ھ )

باب مذکور کی مؤخر الذکر دونوں حدیثیں، شرح صحیح مسلم : ۱۳۰۱- ۱۳۰۰ – ج ۲ ص ۲۳۶ پر مذکور ہیں اور ان کی شرح کے حسب ذیل عنوان ہیں:

(1) ظہر کے آخری وقت میں مذاہب فقہاء

( ائمہ ثلاثہ کی حدیث کے جوابات

(۴) دو مثل سائے تک وقت ظہر کا ثبوت

(۴) بعض شارحین کا تسامح ۔

یہ بحث شرح صحیح مسلم ج ۲ ص ۲۴۱۔ ۲۳۷ میں مذکور ہے۔