۱۳- بَابُ وَقْتِ الْعَصْرِ

عصر کا وقت

اس باب میں عصر کے وقت کا بیان ہے۔

وَقَالَ أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ مِنْ قَعْرِ حُجْرَتِهَا.

اور ابواسامه نے کہا: از ہشام حضرت عائشہ کے حجرہ کے اندر سے (دھوپ نہیں نکلی تھی)۔

٥٤٤ – حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ قَالَ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ لَمْ تَخْرُجْ مِنْ حُجْرَتِھا.۔

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابراہیم بن المنذر نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں انس بن عیاض نے حدیث بیان کی از ہشام از والد خود کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عصر کی نماز پڑھتے تھے اور دھوپ حضرت عائشہ کے حجرہ سے نہیں نکلی تھی۔

اس حدیث کی شرح صحیح البخاری: ۵۲۲ میں گزر چکی ہے۔