۵۷۶ – حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ صَبَّاحٍ سَمِعَ رَوْحًا قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَزَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ تَسَحَّرَا، فَلَمَّا فَرَغَا مِنْ سَحُورِهِمَا قَامَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں حسن بن صباح نے حدیث بیان کی، انہوں نے روح سے سنا انہوں نے کہا: ہمیں سعید نے حدیث بیان کی از قتادہ از حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے سحری کی، جب وہ وسلم إِلَى الصَّلَاةِ فَصَلَّى قُلْنَا لِأَنَسٍ: كَمْ كَانَ بَيْنَ فَرَاغِهِمَا مِنْ سَحُورِهِمَا وَدُخُولِهِمَا فِي الصَّلَاةِ؟ قَالَ: قَدْرِ مَا يَقْرَأُ الرَّجُلُ خَمْسِينَ آيَةً.طرف الحديث: 1134

دونوں سحری سے فارغ ہوئے تو نبی صلی اللہ علیہ  وسلم نماز کے لیے کھڑے ہوئے اور نماز پڑھی۔ روح نے کہا میں نے حضرت انس سے پوچھا: آپ کی سحری کرنے اور نماز پڑھنے  کے درمیان کتنا وقفہ تھا؟ انہوں نے کہا: جتنی دیر میں کوئی ایک شخص پچاس آیات کرتا ہے۔

(صحیح مسلم: ۱۰۹۷، سنن ترمذی: ۷۰۳، سنن ابن ماجہ: ۱۶۹۳، سنن نسائی: ۲۱۵۱، سنن دارمی: ۱۹۲۵، صحیح ابن خزیمہ: ۱۹۳۱، المعجم الکبیر:4792،  سنن بیہقی ج 4 ص ۲۳۸، شرح السنہ: ۳۵۵، مسند احمد ج ۵ ص ۱۸۲ طبع قدیم، مسند احمد: ۲۱۵۸۵، ج ۵ ص 461، مؤسسۃ الرسالۃ، بیروت)

حدیث مذکور کے رجال

(۱) حسن بن صباح البزار

(۲) روح بن عبادہ

(۳) سعید بن ابی عروبہ

(۴) قتادہ بن دعامہ

(۵) حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ۔(عمدۃ القاری ج ۵ ص ۱۰۷)

اس حدیث سے معلوم ہوا کہ نمازِ فجر کا اول وقت طلوعِ فجر ہے کیونکہ اسی وقت میں روزہ دار اوپر کھانا اور پینا حرام ہوجاتا ہے اور نمازِ فجر کا آخری وقت طلوعِ آفتاب ہے۔

* باب مذکور کی حدیث، شرح صحیح مسلم: 2448، ج ۳ ص ۸۲ پر مذکور ہے اس کی شرح میں سحری کی فضیلت کا ذکر ہے۔