کتاب مواقیت الصلوۃ باب 31 حدیث نمبر 585
۳۱۔ بَاب لَا يَتَحَرَّى الصَّلوٰةَ قبْلَ غُرُوبِ الشَّمْس
غروبِ شمس سے پہلے نماز کا قصد نہ کرے
۵۸۵- حَدَّثَنَا عَبْدُاللّٰهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ أَخْبَرَنَا مالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَتَحَرَّى أَحَدُكُمْ، فَيُصَلِّي عِنْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَلَا عِنْدَ غُرُوبِهَا. ۔
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں امام مالک نے خبر دی از نافع از حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی شخص طلوعِ شمس کے وقت اور غروبِ شمس کے وقت نماز پڑھنے کا قصد نہ کرے۔
اس حدیث کی شرح کے لیے حدیث: 584 کا مطالعہ فرمائیں وہاں اس حدیث کا عنوان تھا: فجر کی نماز پڑھنے کا حکم حتی کہ سورج بلند ہوجائے اور اس حدیث میں دونوں عنوانوں کی گنجائش ہے۔