علم دین کی حرص ایمان کی علامت
sulemansubhani نے Wednesday، 5 December 2018 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :219
روایت ہے حضرت ابوسعید خدر ی سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے مؤمن خیر کے سننے سے کبھی سیر نہ ہوگا تاآنکہ اس کی انتہا جنت ہوجائے ۱؎ (ترمذی)
شرح
۱؎ یعنی علم دین کی حرص ایمان کی علامت ہے،جتنا ایمان قوی اتنی ہی یہ حرص زیادہ،بڑےبڑےعلماءعلم پر قناعت نہیں کرتے۔صوفیاءفرماتے ہیں”اُطْلُبُوا الْعِلْمَ مِنَ الْمَھْدِ اِلَی اللَّحْدِ”یعنی گہوارہ سے قبر تک علم سیکھو۔اس حدیث میں علم کے حریص کو جنت کی بشارت ہے۔ان شاءاﷲ علم دین کا متلاشی مرتے ہی جنتی ہے۔علماء فرماتے ہیں کہ کسی کو اپنے خاتمہ کی خبر نہیں سوا عالم دین کے کہ ان کے لیئے حضور نے وعدہ فرمالیا کہ اﷲ جس کی بھلائی چاہتا ہے اسے علم دین دیتا ہے۔
ٹیگز:-
حضرت ابوسعید خدری , مومن , سنن ترمذی , علم دین , حدیث , ایمان , حرص , ترمذی , سیر , رسول اﷲﷺ , جامع ترمذی , جنتی , خیر