تم عصرحضور سے جلدی پڑھتے ہو
sulemansubhani نے Sunday، 29 September 2019 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :581
روایت ہے حضرت ام سلمہ سے فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بمقابلہ تمہارے ظہرجلدی پڑھتے تھے اورتم عصرحضور سے جلدی پڑھتے ہو ۱؎(احمدوترمذی)
شرح
۱؎ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ عصرکی نمازوقت شروع ہوتے ہی نہ پڑھے کچھ دیرسے پڑھے۔اگرحضور وقت شروع ہوتے ہی پڑھاکرتے تو یہ حضرات اس سے پہلے کیسے پڑھ سکتے،لہذا یہ حدیث امام اعظم کی تاخیرعصر پر قوی دلیل ہے۔حضرت ام سلمہ ان سے فرمارہی ہیں کہ اگرتم سنت کی اتباع چاہتے ہوتوعصر دیرسے پڑھا کرو۔
ٹیگز:-
عصر , مسند احمد , جامع ترمذی , حضورﷺ , سیدہ حضرت ام سلمہ , جلدی , حدیث , حضور ﷺ , نبی کریم , نبی کریم ﷺ , ظہر