کیا کٹوتی کی رقم زکوٰۃ میں محسوب (Adjust) ہوسکتی ہے۔
sulemansubhani نے Thursday، 2 April 2020 کو شائع کیا.
لوگوں نے پوچھا ہے!!!
کورنگی کراچی سے پروفیسر ڈاکٹر ممتاز عمر نے پوچھا ہے:
حکومت نے ہماری تنخواہ سے کرونا وائرس مہم کے سلسلے میں دس فیصد کٹوتی کرلی ہے، کیا یہ رقم زکوٰۃ میں محسوب (Adjust) ہوسکتی ہے۔
جواب:یہ رقم زکوٰۃ میں محسوب نہیں ہوسکتی، کیونکہ زکوٰۃ عبادت ہے اور ادائیگی کے وقت نیتِ عبادت ضروری ہے ، ادائیگی کے مابعد(Post Payment)نیت معتبر نہیں ہے۔ لیکن یہ بھی نیک کام ہے اور آپ اپنے دل ودماغ کو اس پر راضی کرلیں تاکہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ سے آپ کو اجر عطا ہو۔
