دس رحمتیں دس گناہ معاف اور دس درجے بلند
sulemansubhani نے Saturday، 25 April 2020 کو شائع کیا.
الفصل الثانی
دوسری فصل
حدیث نمبر148
روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جو مجھ پر ایک درود پڑھے گا اﷲ اس پر دس رحمتیں کرے گا اور اس کے دس گناہ معاف کیئے جائیں گے اور اس کے دس درجے بلند کئے جائیں گے ۱؎(نسائی)
شرح
۱؎ یعنی ایک درود میں تین فائدے ہیں:دس رحمتیں،دس گناہوں کی معافی اور دس درجوں کی بلندی۔مبارک ہیں وہ لوگ جن کی زبان ہر وقت درود شریف سے ہلتی رہے،درود شریف ہر دعا کی قبولیت کی شرط ہے۔
ٹیگز:-
دس , حضرت انس , ایک , گناہ , رسول اﷲﷺ , رحمتیں , ﷲ تعالٰی , اﷲ , سنن نسائی , درود , معاف , حدیث , ﷲ تعالیٰ , رسول اﷲ , درجے , حضرت انس بن مالک