اشۡدُدۡ بِهٖۤ اَزۡرِىْ ۞- سورۃ نمبر 20 طه آیت نمبر 31
sulemansubhani نے Thursday، 28 May 2020 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اشۡدُدۡ بِهٖۤ اَزۡرِىْ ۞
ترجمہ:
اس سے میری کمر کو مضبوط کر دے
ازر کا معنی
حضرت موسیٰ کا ساتواں سوال یہ تھا کہ میرے بھائی سے میری کمر مضبوط کر دے، ازر کے معنی ہیں قوت، فازرہ کے معنی ہیں اس کی اعانت کی، ابوعبیدہ اور خلیل نے کہا ازر کے معنی ہیں پشت، خلاصہ یہ ہے کہ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے ان اللہ تعالیٰ سے یہ سوال کیا وہ ان کے بھائی حضرت ہارون کو ان کا وزیر بنا دے تاکہ وہ ان کی مدد کریں اور انکی کمر کو مضبوط رکھیں۔
القرآن – سورۃ نمبر 20 طه آیت نمبر 31
ٹیگز:-
ازر , Tibyan ul Quran , کمر , Allama Ghulam Rasool Saeedi , Quran , موسیٰ علیہ السلام , تبیان القرآن , القرآن , حضرت موسیٰ , سورہ طہ , مضبوط , سورہ طه