قَالَ لَهُمۡ مُّوۡسٰى وَيۡلَكُمۡ لَا تَفۡتَرُوۡا عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا فَيُسۡحِتَكُمۡ بِعَذَابٍۚ وَقَدۡ خَابَ مَنِ افۡتَرٰى ۞- سورۃ نمبر 20 طه آیت نمبر 61
sulemansubhani نے Friday، 29 May 2020 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
قَالَ لَهُمۡ مُّوۡسٰى وَيۡلَكُمۡ لَا تَفۡتَرُوۡا عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا فَيُسۡحِتَكُمۡ بِعَذَابٍۚ وَقَدۡ خَابَ مَنِ افۡتَرٰى ۞
ترجمہ:
موسیٰ نے ان سے کہا تم پر افسوس ہے تم جھوٹ بول کر اللہ پر بہتان نہ باندھو وہ تم کو عذاب سے ملیا میٹ کر دے گا اور بیشک مجس نے بہتان باندھا وہ نامراد رہا
فرمایا تم پر افسوس ہے تم جھوٹ بول کر اللہ پر بہتان نہ باندھو، اس کا معنی ہے تم اللہ کے متعلق جھوٹی باتیں نہ کہو، اور اس کے ساتھ شرک نہ کرو اور معجزات کے منتقل ہے نہ کہو کہ یہ جادو ہے، ورنہ وہ تم کو ملیا میٹ کر دے گا۔ (قرآن مجید میں فیسحتکم کا لفظ ہے اس کا معنی ہے کسی کو ہلاک کر کے جڑ سے اکھاڑ دینا اور فرمایا جس نے اللہ پر افتراء باندھا یعنی اللہ تعالیٰ کی اجازت کے بغیر اس کے متعلق کوئی بات کہی وہ اللہ تعالیٰ کی رحمت اور اس کے ثواب کے حصول میں ناکام ہوگیا۔
القرآن – سورۃ نمبر 20 طه آیت نمبر 61
ٹیگز:-
عذاب , سورہ طه , تبیان القرآن , جھوٹ , القرآن , اللہ , حضرت موسیٰ , اللہ تعالیٰ , Tibyan ul Quran , سورہ طہ , Allama Ghulam Rasool Saeedi , بہتان , Quran , افسوس , موسیٰ علیہ السلام , نامراد