فَاَمَّا مَنۡ تَابَ وَاٰمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًـا فَعَسٰٓى اَنۡ يَّكُوۡنَ مِنَ الۡمُفۡلِحِيۡنَ ۞- سورۃ نمبر 28 القصص آیت نمبر 67
sulemansubhani نے Saturday، 27 June 2020 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
فَاَمَّا مَنۡ تَابَ وَاٰمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًـا فَعَسٰٓى اَنۡ يَّكُوۡنَ مِنَ الۡمُفۡلِحِيۡنَ ۞
ترجمہ:
سو جس نے توبہ کی اور ایمان لایا اور اس نے نیک عمل کیے : پس عنقریب وہ کامیابوں میں سے ہوجائے گا
اور جو شخص شرک اور کفر سے توبہ کرے گا ‘ اور رسول کی تصدیق کرے گا اور اس پر ایمان لائے گا اور نیک عمل کرے گا ‘ فرائض کو پابندی کے ساتھ دائماً پڑھے گا اور نوافل کی کثرت کرے گا تو وہ یقیناً کامیاب لوگوں میں سے ہوگا ‘ اللہ کے کلام میں عسیٰ اور لعل ّو جوب اور تحقیق کے لیے ہوتا ہے۔ (القصص : ۶۷)
القرآن – سورۃ نمبر 28 القصص آیت نمبر 67