قَالَ الَّذِيۡنَ حَقَّ عَلَيۡهِمُ الۡقَوۡلُ رَبَّنَا هٰٓؤُلَاۤءِ الَّذِيۡنَ اَغۡوَيۡنَا ۚ اَغۡوَيۡنٰهُمۡ كَمَا غَوَيۡنَا ۚ تَبَـرَّاۡنَاۤ اِلَيۡكَ مَا كَانُوۡۤا اِيَّانَا يَعۡبُدُوۡنَ ۞- سورۃ نمبر 28 القصص آیت نمبر 63
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
قَالَ الَّذِيۡنَ حَقَّ عَلَيۡهِمُ الۡقَوۡلُ رَبَّنَا هٰٓؤُلَاۤءِ الَّذِيۡنَ اَغۡوَيۡنَا ۚ اَغۡوَيۡنٰهُمۡ كَمَا غَوَيۡنَا ۚ تَبَـرَّاۡنَاۤ اِلَيۡكَ مَا كَانُوۡۤا اِيَّانَا يَعۡبُدُوۡنَ ۞
ترجمہ:
وہ لوگ کہیں گے جن کے متعلق (عذاب کی) وعید ثابت ہوچکی ہے ‘ اے ہمارے رب یہ ہیں وہ لوگ جن کو ہم نے گمراہ کیا تھا ہم نے ان کو اس طرح گمراہ کیا جس طرح ہم خود گمراہ ہوئے تھے ‘ ہم ان سے بیزار ہو کر تیری طرف رجوع کرتے ہیں ‘ یہ صرف ہماری عبادت نہیں کرتے تھے
ان مشرکین کے سردار اور رئیس کہیں گے : اے ہمارے رب ! ان لوگوں کو ہم نے شریک بنانے کی دعوت دی تھی ‘ ان سے کہا جائے گا تم نے ان کو گمراہ کیا تھا ؟ وہ کہیں گے ہم نے ان کو اسی طرح برضا ورغبت گمراہ کیا تھا جس طرح ہم خود اپنی مرضی سے گمراہ ہوئے تھے ‘ ہم ان سے بیزار ہو کر تیری طرف رجوع کرتے ہیں ‘ شیاطین اپنے پیروکاروں سے برات کا طہار کریں گے اور ان کے سردار پہلے لوگوں سے برات کا اظہار کریں گے۔ (القصص : ۶۳)
القرآن – سورۃ نمبر 28 القصص آیت نمبر 63