أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

مَنۡ جَآءَ بِالۡحَسَنَةِ فَلَهٗ خَيۡرٌ مِّنۡهَا‌ ۚ وَمَنۡ جَآءَ بِالسَّيِّئَةِ فَلَا يُجۡزَى الَّذِيۡنَ عَمِلُوا السَّيِّاٰتِ اِلَّا مَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ ۞

ترجمہ:

اور جو شخص نیکی کرے گا اسے اس کی نیکی سے اچھا اجر ملے گا اور جو شخص برائی کرے گا تو جنہوں نے برائی کی ہے ان کو صرف ان ہی کاموں کی سزا ملے گی جو انہوں نے کیے ہیں

اس کے بعد فرمایا : جو شخص نیکی کرے گا اس اس نیکی سے اچھا اجر ملے گا ‘ سب سے بڑی نیکی لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ پڑھنا ہے اور فرمایا جو شخص برائی کرے گا تو جنہوں نے برائی کی ہے ان کو صرف ان ہی کاموں کی سزا ملے گی جو انہوں نے کیے ہیں۔ سب سے بڑی براجی شرک کرنا ہے۔ اس کی پوری بحثالنمل : ۸۹میں گزر چکی ہے۔

القرآن – سورۃ نمبر 28 القصص آیت نمبر 84