وَضَرَبَ لَـنَا مَثَلًا وَّ نَسِىَ خَلۡقَهٗ ؕ قَالَ مَنۡ يُّحۡىِ الۡعِظَامَ وَهِىَ رَمِيۡمٌ ۞- سورۃ نمبر 36 يس آیت نمبر 78
sulemansubhani نے Sunday، 7 February 2021 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَضَرَبَ لَـنَا مَثَلًا وَّ نَسِىَ خَلۡقَهٗ ؕ قَالَ مَنۡ يُّحۡىِ الۡعِظَامَ وَهِىَ رَمِيۡمٌ ۞
ترجمہ:
وہ ہمارے لئے مثالیں بیان کرنے لگا اور اپنی پیدائش کو بھول گیا اور کہنے لگا جب یہ ہڈیاں بوسیدہ ہو کر گل جائیں گی تو ان کو کون زندہ کرے گا ؟
القرآن – سورۃ نمبر 36 يس آیت نمبر 78
[…] یٰسٓ: 78 میں بوسیدہ ہڈیوں کا ذکر ہے اور ایک کافر کے اس قول کا ذکر فرمایا ہے کہ ان بوسیدہ ہڈیوں کو کون زندہ کرے گا ‘ گویا اس آیت میں یہ مقرر رکھا ہے کہ ہڈیوں میں موت نفوذ کرجاتی ہے اور اس میں بظاہر امام شافعی کے قول کی تائید ہے۔ وہ یہ کہتے ہیں کہ جس طرح جسم کے گوشت اور پوست میں موت حلول کرجاتی ہے اسی طرح ہڈیوں میں بھی موت حلول کرجاتی ہے اور جس طرح مردہ نجس ہوتا ہے اس طرح اس کی ہڈیاں بھی نجس ہوتی ہیں۔ […]