أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَاِذَا عَلِمَ مِنۡ اٰيٰتِنَا شَيْئَۨا اتَّخَذَهَا هُزُوًا‌ ؕ اُولٰٓئِكَ لَهُمۡ عَذَابٌ مُّهِيۡنٌ ۞

ترجمہ:

اور جب اسے ہماری آیتوں میں سے کسی آیت کا علم ہوتا ہے تو وہ اسے مذاق بنا لیتا ہے، ان ہی کے لیے رسوا کرنے والا عذاب ہے

الجاثیہ : ٩ میں فرمایا : ” اور جب اسے ہماری آیتوں میں سے کسی آیت کا علم ہوتا ہے تو وہ اسے مذاق بنا لیتا ہے، ان ہی کے لیے رسوا کرنے والا عذاب ہے “ جب اس شخص کو ہماری نازل کی ہوئی ان آیات میں سے کسی آیات کا علم ہوتا ہے جو ہم نے (سیدنا) محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نازل کی ہیں تو یہ قرآن مجید کی تمام آیات کا مذاق اڑانے کے درپے ہوجاتا ہے اور صرف اس ایک آیت کے مذاق اڑانے پر اقتصاد نہیں کرتا گویا وہ پورے قرآن مجید کا مخالف ہے۔

القرآن – سورۃ نمبر 45 الجاثية آیت نمبر 9