١٤- باب من كره أن يعود في الكفر كما يكره أن يلقی في النار من الإيمان

جس نے کفر میں لوٹنے کو اس طرح نا پسند کیا، جس طرح آگ میں ڈالے جانے کو ناپسند کرتا ہے سو یہ بھی امور ایمان سے ہے

۲۱- حدثنا سليمان بن حرب قال حدثنا شعبہ ،عن قتادة عن أنس رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وسلم قال ثلاث من كن فيه وجدحلاوة الإيـمـان مـن كان الله ورسوله أحب الیہ مما سواهما، ومن أحب عبدا لا يحبه إلا ل،لہ ومن يكره أن يعود في الكفر، بعد إذ انقذه الله كما يكره أن يلقى في النار.

امام بخاری روایت کرتے ہیں کہ ہمیں سلیمان بن حرب نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے از قتادہ از حضرت انس رضی اللہ عنہ حدیث بیان کی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص میں تین خصلتیں ہوں وہ ایمان کی مٹھاس کو پالے گا : (۱) جس شخص کے نزدیک اللہ اور اس کا رسول اس کے ماسوا سے زیادہ محبوب ہوں (۲) جو شخص کسی بندہ سے صرف اللہ کے لیے محبت کرے (۳) جس شخص کو اللہ نے کفر سے نجات دی ہو، وہ اس کے بعد کفر میں لوٹنے کو اس طرح ناپسند کرتا ہوا جس طرح آگ میں ڈالے جانے کو ناپسند کرتا ہے ۔

اس حدیث کی تخریج اور اس کی شرح حدیث:16 میں بیان کی جا چکی ہے ۔