أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

كَلَّا ‌ؕ بَلۡ لَّا يَخَافُوۡنَ الۡاٰخِرَةَ ۞

ترجمہ:

ہرگز نہیں ! بلکہ یہ لوگ آخرت سے نہیں ڈرتے

 

المدثر : ٥٣ میں فرمایا : ہرگز نہیں یہ لوگ آخرت سے نہیں ڈرتے۔

اس آیت میں ان کو ان فرمائشی معجزات کے طلب کرنے سے منع فرمایا ہے، اور فرمایا ہے : یہ آخرت سے نہیں ڈرتے اور اللہ تعالیٰ کی نازل کی ہوئی آیات میں غور و فکر نہیں کرتے، اگر کسی معجزہ کو طلب کرنے سے ان کا مقصد یہ ہو کہ ان کو ہدایت حاصل ہوجائے تو اس کے لئے ایک ہی معجزہ کافی ہے، یہ بار بار فرمائشی معجزات کیوں طلب کرتے ہیں، کیا ان کی ہدایت کے لیے قرآن مجید کی آیات کافی نہیں ہیں ؟ سیدنا محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا امی ہونے کے باوجود ایسا فصیح وبلیغ کلام پیش کرنا کافی نہیں ہے جس کی نظیر آج تک کوئی نہیں لاسکا ؟

القرآن – سورۃ نمبر 74 المدثر آیت نمبر 53