اِنَّمَاۤ اَنۡتَ مُنۡذِرُ مَنۡ يَّخۡشٰٮهَاؕ – سورۃ نمبر 79 النازعات آیت نمبر 45
sulemansubhani نے Monday، 18 November 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اِنَّمَاۤ اَنۡتَ مُنۡذِرُ مَنۡ يَّخۡشٰٮهَاؕ ۞
ترجمہ:
آپ تو صرف اس کو ڈرانے والے ہیں جو اس سے ڈرتا ہے۔
النزعت : 45 میں فرمایا : آپ تو صرف اس کو ڈرانے والے ہیں جو اس سے ڈرتا ہے۔
اس آیت کا معنی یہ ہے کہ آپ کو اس لیے بھیجا گیا ہے کہ آپ لوگوں کو آخرت کے عذاب سے ڈرائیں اور آپ کا عذاب سے ڈرانا، اس پر موقوف نہیں ہے کہ آپ کو قیامت کے وقوع کا علم ہو، باقی رہا یہ اعتراض کہ اس آیت میں فرمایا ہے : آپ اس کو ڈرانے والے ہیں جو اس سے ڈرنا ہے حالانکہ آپ سب کو ڈرانے والے ہیں، اس کا جواب یہ ہے کہ آپ واقع ہیں سب کو ڈرانے والے ہیں اور قیامت سے ڈرنے والوں کی تخصیص اس لیے فرمائی ہے کہ وہی لوگ آپ کے ڈرانے سے فائدہ حاصل کرنے والے ہیں۔
القرآن – سورۃ نمبر 79 النازعات آیت نمبر 45