…- باب

باب

١٤٩ – حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بن ھارُونَ قَالَ أَخْبَرَنَا يَحْيَى بنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْیی بنِ حَبَّانَ أَنَّ عَمَّهُ وَاسِعَ بَنَ حَبَّانَ أَخْبَرَهُ أَنَّ عَبْدَاللہ بْنَ عُمَرَ أَخْبَرَهُ قَالَ لَقَدْ ظَهَرْتُ ذَاتَ يَوْمٍ عَلی ظَهْرِ بَيْتِنَا فَرَأَيْتُ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَاعِدًا عَلَى لَبِنَتَيْنِ، مُسْتَقْبِلَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ .

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں یعقوب بن ابراہیم نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں یزید بن ہارون نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں یحییٰ خبر دی از محمد بن یحیی بن حبان کہ ان کے چچا واسع بن حبان نے ان کو خبر دی کہ حضرت عبد الله بن عمر رضی اللہ عنہما نے ان کو خبر دی کہ بے شک میں ایک دن اپنے گھر کی چھت پر چڑھا تو میں نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دو اینٹوں پر بیت المقدس کی طرف منہ کرکے بیٹھے ہوئے ہیں۔

اس حدیث کی تخریج اور شرح حدیث : ۱۴۵ میں گزرچکی ہے۔

حدیث مذکور کے رجال کا تعارف

(۱) یعقوب بن ابراہیم ان کا تعارف ہو چکا ہے

(۲) یزید بن ہارون، یہ حافظ اور متقن تھے، ان سے ذیلی اور دیگر نے روایت کی ہے، یہ نابینا ہو گئے تھے، ۸۸ سال کی عمر میں ۲۰۶ھ میں واسط شہر میں فوت ہو گئے تھے۔

(۳) (۴) (۵) (۶) یحیی بن سعید انصاری المدنی ان کا ذکر کئی بار ہو چکا ہے۔ (عمدۃ القاری ج ۲ ص ۴۴۴-۴۴۳)