بَلِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا يُكَذِّبُوۡنَ – سورۃ نمبر 84 الإنشقاق آیت نمبر 22
sulemansubhani نے Sunday، 13 July 2025 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
بَلِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا يُكَذِّبُوۡنَ ۞
ترجمہ:
بلکہ کفار جھٹلا رہے ہیں
الانشقاق : ٢٢ میں فرمایا : بلکہ کفارجھٹلا رہے ہیں۔
یعنی اللہ تعالیٰ کی توحید اور سیدنا محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نبوت پر ایمان لانے کے دلائل بالکل واضح ہیں لیکن کفار اپنے آباء و اجداد کی اندھی تقلید کی وجہ سے اور ضد اور عناد کی وجہ سے ان دلائل کو جھٹلا رہے ہیں۔
القرآن – سورۃ نمبر 84 الإنشقاق آیت نمبر 22