فَمَا لَهُمۡ لَا يُؤۡمِنُوۡنَۙ – سورۃ نمبر 84 الإنشقاق آیت نمبر 20
sulemansubhani نے Sunday، 13 July 2025 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
فَمَا لَهُمۡ لَا يُؤۡمِنُوۡنَۙ ۞
ترجمہ:
تو ان کو کیا ہوا وہ کیوں ایمان نہیں لاتے ؟
الانشقاق : ٢٠ میں فرمایا : تو ان کو کیا ہوا وہ کیوں ایمان نہیں لاتے ؟۔
یہ کفار قیامت پر اور مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کیے جانے پر ایمان کیوں نہیں لاتے حالانکہ اس پر حجت قائم ہوچکی ہے اور کفار کے شبہتا زائل کیے جا چکے ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے قسم کھا کر بتایا ہے کہ افلاک اور عناصر میں تغیرات واقع ہو رہے ہیں، شفق کے ظہور سے پہلے دن کی روشنی ہوتی ہے اور اس کے بعد رات کا اندھیرا چھا جاتا ہے اور رات کی ظلمت سے پہلے دن کا نور ہوتا ہے اور چاند کی جسامت گھٹتی بڑھتی رہتی ہے اور جب اللہ تعالیٰ افلاک اور عناصر میں تغیر کرنے پر قادر ہے تو وہ تمام مخلوق میں تغیر کرنے پر قادر ہے تو وہ ضرور اس پر قادر ہے کہ قیامت قائم کرکے سب کو فنا کر دے اور پھر دوبارہ سب کو زندہ کر دے، پھر مشرکین پر اس پر کیوں ایمان نہیں لاتے !
القرآن – سورۃ نمبر 84 الإنشقاق آیت نمبر 20