۱۷۷ – حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنِ الزُّهْرِي عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ عَنْ عَمِهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّی الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَنْصَرِف حَتَّى يَسْمَع صوتا أَوْ يَجِدَ رِيحًا.

امام بخاری روایت کرتے ہیں : ہمیں ابو الولید نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ابن عیینہ نے حدیث بیان کی از الزهری از عباد بن تمیم از عم خود از نبی صلی اللہ علیہ وسلم آپ نے فرمایا: اس وقت تک نماز سے مڑ کر نہ جائے جب تک کہ آواز نہ سنے یا بدبو نہ محسوس کرے۔

اس حدیث کی بھی باب کے عنوان سے مطابقت اسی طریقہ سے ہے، جس طریقہ سے ہم نے اس سے پہلی حدیث کی مطابقت بیان کی ہے۔

اس حدیث کی تخریج اور شرح کے لیے صحیح البخاری : ۱۳۷ کو ملاحظہ فرمائیں۔