کتاب الوضوء (الطہارہ) باب 45 حدیث 197
۱۹۷ – حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْن أَبِي سَلَمَةَ قَالَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ يَحْیی عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ زَيْدٍ قَالَ أَتَى رَسُولُ اللہ صلی اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَخْرَجْنَا لَهُ مَاءً فِي تَوْر من صُفْر، فَتَوَضَّا فَعَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثا ، وَيَدَيْهِ مرتين مرَّتَيْنِ، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ ، فَأَقْبَلَ بِهِ وَادْبَرَ ، وَغَسَلَ رِجُلَيْهِ۔
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں احمد بن یونس نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں عبد العزیز بن ابی سلمہ نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں عمرو بن یحیی نے حدیث بیان کی از والد خود از حضرت عبداللہ بن زید رضی الله عنہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو ہم نے آپ کے لیے پیتل کے ایک طشت میں پانی نکالا تو آپ نے اس سے وضوء کیا، پس آپ نے اپنے چہرے کو تین بار دھویا اور اپنے ہاتھوں کو دو دو بار دھویا اور اپنے سر کا مسح کیا پس (اپنے ہاتھوں کو ) آگے سے پیچھے لے گئے اور پیچھے سے آگے لائے اور اپنے دونوں پیروں کو دھویا۔
اس حدیث کی تخریج اور شرح صحیح البخاری : ۱۸۵ میں گزر چکی ہے وہاں ملاحظہ فرمائیں۔