کتاب الوضوء (الطہارہ) باب 48 حدیث 203
٢٠٣ – حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدِ الْحَرَّانِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا الليثُ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ أَبِيهِ الْمُغِيرَةِ بنِ شُعْبَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ خَرَجَ لِحَاجَتِهِ ، فَاتَّبَعَهُ الْمُغِيرَةُ بِادَاوَةٍ فِيْهَا مَاءً فَصَبَّ عَلَيْهِ حِيْنَ فَرَغَ مِنْ حَاجَتِهِ ، فَتَوَضًا وَمَسَحَ عَلَى الْحُفَّيْنِ.
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عمرو بن خالد الحرانی نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا : ہمیں لیث نے حدیث بیان کی از یحیی بن سعید از سعد بن ابراهیم از نافع بن جبیر از عروه بن المغیره از والد خود حضرت المغیرہ بن شعبه رضی اللہ عنہ از رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم که آپ قضاء حاجت کے لیے گھر سے نکلے، حضرت المغیرہ چمڑے کے ایک برتن کو لے کر آپ کے پیچھے گئے، جس میں پانی تھا، جب آپ قضاء حاجت سے فارغ ہوگئے تو انہوں نے آپ کے اوپر پانی ڈالا پس آپ نے وضوء کیا اور موزوں پر مسح کیا۔
اس حدیث کی تخریج اور شرح کے لیے صحیح البخاری : ۱۸۲ کا مطالعہ فرمائیں.