کتاب الوضوء (الطہارہ) باب 48 حدیث 204
٢٠٤ – حدثنا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، عَنْ يحْيِي عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَمْرِو بنِ أُمَيَّةَ الضمرِي أَنَّ أَبَاهُ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ عَلَى الْحُفَيْنِ.
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابونعیم نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں شیبان نے حدیث بیان کی از یحیی از ابی سلمه از جعفر بن عمرو بن امیہ الضمری کہ ان کے والد نے ان کو خبردی کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو موزوں پر مسح کرتے ہوئے دیکھا۔
وتابعة حَرْبُ بْنُ شَدَّادٍ ، وَاَبَانُ عَنْ يَحْيَى .
شیبان بن عبد الرحمان کی حرب بن شداد نے اور ابان نے متابعت کی ہے از یحیی ۔
)طرف الحديث: 205)
( صحیح مسلم : ۲۷۴ الرقم المسلسل : ۶۱۵ ، سنن ابوداؤد : 149-151- سنن نسائی: ۱۲۴ – ۸۲-۷۹، سنن ابن ماجه: 545 صحیح ابن خزیمہ : ۱۸۱ مصنف ابن ابی شیبہ ج ا ص ۲۳ سنن بیہقی ج ا ص ۷۰ مسند احمد ج ۲ ص ۱۳۹ طبع قدیم، مسند احمد ج ۲۸ ص ۴۸۴ مؤسسة الرسالة بیروت)
حدیث مذکور کے رجال کا تعارف
(۱) ابونعیم الفضل بن دکین
(۲) شیبان بن عبد الرحمان النحوی
(۳) یحیی بن ابی کثیر تابعی
(۴) ابوسلمہ عبد اللہ بن عبد الرحمان بن عوف ان سب کا تعارف ہو چکا ہے
(۵) جعفر بن عمرو بن امیہ الضمری، یہ عبد الملک بن مروان کے رضاعی بھائی تھے اور کبار تابعین میں سے تھے ان کی وفات ۹۵ھ میں ہوئی
(۶) حضرت عمرو بن امیہ رضی اللہ عنہ یہ غزوہ بدر اور احد میں مشرکین کے ساتھ تھے اور اس وقت اسلام لائے، جب مشرکین احد سے چلے گئے تھے، یہ عرب کے بہادر آدمیوں میں سے تھے انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیس احادیث روایت کی ہیں امام بخاری نے ان میں سے دو حدیثیں روایت کی ہیں۔ (عمدۃ القاری ج ۳ ص 149 )
اس حدیث میں موزوں پر مسح کرنے کے جواز کا بیان ہے۔
[…] حدیث کی تشریح اور تخریج صحیح البخاری:204 میں ملاحظہ فرمائیں اور عمامہ پر مسح کی تحقیق صحیح […]